جماعت و امامت کا بیان

فلم، گانے اور گندی ویڈیو دیکھنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جو شخص فلم، گانے۔ گندی وڈیو وغیرہ دیکھتا ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب عنایت فرمائيں عین نوازش ہوگی
سائل : رفاقت حسین امیٹھی یوپي انڈیا



وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جواب : فلم دیکھنا ، گانے سننا ناجائز ہے خصوصاً گندی ویڈیو (Vedio)دیکھنا تو اور بھی سخت ناجائز وحرام ہے دیکھنے والا فاسق وفاجر ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے اسے امام بنانا گناہ ہے اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز کا دہرانا واجب ہے درمختارمع ردالمحتارمیں ہے "کل صلاۃ أدیت مع كراهة التحريمة تجب اعادتھا اھ”
(ج :2 ص: 147/148 ، کتاب الصلاة ، باب صفۃ الصلاۃ)
غنیة میں ہے "لوقدموا فاسقا یاثمون بناء علی ان كراهة تقديمه كراهة تحريم اھ”
(ص:513 ، فصل في الامامۃ)
اعلي حضرت رضي الله تعالي عنه تحریر فرماتے ہیں: "فاسق کے پیچھے نماز ناقص ومکروہ اگر پڑھ لی تو پھیری جائے اگرچہ مدت گزرچکی ہوولہذا اسےہر گز امام نہ کیا جائے جہاں امامت کرتا ہو بشرط قدرت معزول کرکے امام متقي صحیح العقیدہ صحیح القرأة مقرر کریں” (فتاوی رضویہ مترجم ج: 6 ص :390 ، باب الامامة)ali


کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي خادم میرانی دارالافتاء ۸ربیع النور ١٤٤۲ھ مطابق 26 اکتوبر 2020ء 7408476710
من جانب : میرانی دارالافتاء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے