جماعت و امامت کا بیان

عشاء اور تراویح دونوں کو دو امام پڑھا سکتے ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حافظ صاحب نماز عشاء فرض اور نماز تراویح پڑھائیں اور مؤذن نماز وتر پڑھائے کیا یہ درست ہے ؟
المستفتی کوثر گجرات


الجواب بعون الملک الوھاب
درست ہے، بہار شریعت میں ہے: ” رمضان شریف میں وتر جماعت سے پڑھنا افضل ہے خواہ اسی امام کے پیچھے جسکے پیچھے عشاء و تراویح پڑھی یا دوسرے کے پیچھے ” اھ (حصہ ٤, ص٦٩٢, تراویح کا بیان, مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی
خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
٣ رمضان المبارک ١٤٤٣ھ مطابق ٥ اپریل ٢٠٢٢ء