مساجد کا بیان

صحن مسجد میں نماز باجماعت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ میں کہ
موسم گرما میں اصل مسجد چھوڑ کر صحن مسجد میں مستقل جماعت کرنا عندالشرع درست ہے یا نہیں؟

المستفتی: محمد شمیم نوری، ناظم اعلیٰ: دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر


الجواب بتوفیق اللہ جل مجدہ الاعلیٰ
صحنِ مسجد بلا شبہ جزءِ مسجد ہے جس طرح صحنِ دار جزءِ دار ہے۔ لہذا صحنِ مسجد میں مستقل طور پر نماز باجماعت ادا کرنا درست ہے خواہ کوئی موسم ہو۔ کما فی الفتاویٰ الرضویہ المجلد8
ھذا ماظہر لی واللہ اعلم بالصواب

کتبہ: العبدالفقیر محمد شعیب رضا نظامی فیضی
خادم: دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر یو۔پی۔
29شوال المکرم 1439ھ مطابق 14 جولائی 2018ء بروز دوشنبہ

فتویٰ نمبر:1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے