آپ کے سوالات عدت کا بیان

بیوہ عورت عدت کہاں گزارے؟

میرے خاندان کے ایک فرد کا ابھی انتقال ہوا۔ اس کی بیوی عدت میں ہے لیکن اس کے شوہر کے گھر میں کوئی نہیں ہے اور ہوا پانی وغیرہ کا بھی بہتر انتظام نہیں ہے تو کیا وہ میرے گھر کے کسی ایک کمرہ میں رہ کر عدت گزار سکتی ہے؟

سائل: جنید ہاشمی، گولا بازار


جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جی نہیں۔ بیوی کو اپنے شوہر کے گھر میں ہی عدت گزارنا ضروری ہے۔ باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہاں آپ اسے کے شوہر کے گھر میں ہی ہوا پانی کا انتظام کردیں اور اپنے گھر کی کسی خاتون کو اس بیوہ کی دلجوئی اور خبر گیری پر مقرر کردیں۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے گا۔ ان شاء اللہ

مجیب: محمد شعیب رضا نظامی فیضی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے