صحبت کا بیان عزل، نسبندی اور اسقاط حمل کا بیان

کیا اسلام میں ٹیسٹ ٹیوب جائز ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

بے اولاد جوڑا جو ۱۵ سالوں سے علاج کرا رہا ہے لیکن پھر بھی اولاد سے محروم ہے تو کیا ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعہ بچہ رکھ سکتا ہے جبکہ منی اسکے شوہر ہی کا ہو؟؟؟

المستفتی: عبد اللہ بھائی


وعلیکم السلام ورحمة اللہ

الجواب بعون الملک الوہاب۔ ﷽
صورت مسؤلہ میں ترقی یافتہ دور میں سائنس دانوں نے بچہ تولد کے کئی زرائع فراہم کیے ، شریعت مطہرہ میں ایک صورت کے سوا تمام صورتیں باتفاق رائے ناجائز و حرام ہیں بعض صورتیں أشد حرام ہیں۔
فیصلہ جات شرعی کونسل میں جواز کی صورت یہ ہے کہ مرد کا نطفہ عزل کے ذریعے ٹیوب میں محفوظ کیا جائے اور اسے رحم زوجہ میں براہ فرج یا بواسطہ انجکشن خود زوجہ کا شوہر کرے۔
لیکن یہ جواز کی صورت بہت ہی نادر ہے اور اس وجہ سے ناجائز صورتوں کا فتح باب مظنون بہ ظن غالب ہے
(فیصلہ جات شرعی کونسل بریلی شریف صفحہ ٨٤ )
لہذا اگر میاں بیوی خود سے یہ کام کرسکے تو جائز ہے ورنہ ڈاکٹر یا غیر محرم مرد و عورت سے کرانا ناجائز و حرام ہے۔

ھذا ما ظھر لی واللہ و رسولہ اعلم بالصواب

کتبہ محمد شعیب رضا نظامی فیضی
خادم التدریس و الافتاء: جامعہ رضویہ اہل سنت، گولا بازار ضلع گورکھ پور یو۔پی۔
14 ذی الحجہ 1444 ھ مطابق 3 جولائی 2023 ء

فائدہ: اولاد سے محروم جوڑے کو چاہیئے کہ صوم و صلوة کی پابندی کرے اور درج ذیل دعا پڑھے:

وَ زَکَرِیَّاۤ اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗ رَبِّ لَا تَذَرۡنِیۡ فَرۡدًا وَّ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡوٰرِثِیۡنَ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے