معمولات اہل سنت

جنم دن منانا کیسا ہے اور نبیﷺ کی یوم ولادت کی خوشی جائز یا ناجائز؟

السلام عليكم ورحمة الله تعالى وبركاتہ

حضرت مجھ سے کسی نے پوچھا ہے کہ جنم دن منانا تو ناجائز ہے پھر ہم حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کیوں مناتے ہیں

اور یہ بھی کہ ہم تمام اللہ والوں کا عرس مناتے ہیں تو ان کا جنم دن کیوں نہیں مناتے بلکہ بہت سارے اولیاء اللہ کی تاریخ ولادت کا تو ہمیں علم ہی نہیں ہے ؟

المستفتیہ : سیدہ نورصبا بنت سید محمد عابد ، کلکتہ ، انڈیا


وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاته

الجواب بعون المک الوھاب:

جنم دن جائز طریقے سے منانا جائز ہے اور ناجائز طریقے سے ناجائز ہے۔
جائز طور سے منانے پر قرآن و حدیث میں ممانعت نہیں ہے، حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ولادت کی خوشی کا اظہار دوشنبہ کے روز روزہ رکھ کر کیا جیسا کہ حدیث میں وارد ہے۔
اب رہا یہ سوال کہ تمام اولیاء اللہ کا یوم ولادت کیوں نہیں منایا جاتا، تو اس بارے میں عرض ہے کہ منانا ناجائز نہیں ہے، جو ان بزرگوں سے مزید فیوض و برکات حاصل کرنا چاہیں تو یوم وصال کی طرح یوم ولادت پر بھی ایصال ثواب وغیرہ جائز کاموں کا اہتمام کرکے یوم ولادت مناسکتے ہیں۔

واللہ تعالی اعلم
کتبہ : علامہ تنویر صدیقی صاحب قبلہ
١۸ ربیع الاول ١٤٤۲ھ

بشکریہ: مفتی محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي، میرانی دارالافتاء.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے