السلام علیکم
حضرت یہ بتائے اگر کوئی شخص قربانی نہیں کرسکا تو بعد میں غریبوں کو کتنا پیسہ صدقہ دیگا ساتویں حصہ کی قیمت یا بکری کی قیمت؟
بسم الله الرحمن الرحيم
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب-بعون الملک الوھاب- بکری کی قیمت صدقہ کرے۔
علامہ علاء الدین حصکفی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "وتصدق بقيمتها غني شراها او لا فالمراد بالقيمة قيمة شاة تجزي فيها” اھ ملخصاً (در مختار مع رد المحتار، ج٩، ص٤٦٥، کتاب الاضحیۃ، دار عالم الکتب الریاض)
یعنی غنی نے قربانی کا جانور خریدا ہو یانہ اس کی قیمت صدقہ کرے اور قیمت سے مراد ایسی بکری کی قیمت ہے جس کی قربانی ہوسکے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ۔
کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی
خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
١٧ ذی الحجہ ١٤٤٣ھ مطابق ١٧ جولائی ٢٠٢٢ء