خواتین کے مسائل

عورت نوکری کرسکتی ہے یا نہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
حضرت مفتی محمد عرف صدام حسين احمد صاحب قبلہ درج ذیل سوال کا جواب عنایت فرمادیں!
زید نہایت ہی غریب ونادار آدمی ہے اس کی تنخواہ گھر کے خرچ کے لئے کافی نہیں تو کیا اس کی بیوی مکمل پردےکے ساتھ کو ئی کام کرسکتی ہے؟
سائل : محمد اویس جگدیش پور ضلع امیٹھی یوپی انڈیا


وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب :
ايسے ہی ایک سوال کے جواب میں اعلی حضرت رضي الله تعالي عنه نے تحریر فرمایا ہے : "یہاں پانچ شرطیں ہیں:(۱) کپڑے باریک نہ ہوں جن سے سر کے بال یا کلائی وغیرہ ستر کا کوئی حصہ چمکے۔(۲)کپڑے تنگ وچست نہ ہو جو بدن کی ہیأت ظاہر کریں۔(۳) بالوں یا گلے یا پیٹ یاکلائی یا پنڈلی کا کوئی حصہ ظاہرنہ ہو۔(۴) کبھی نامحرم کے ساتھ کسی خفیف دیر کے لئے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو۔(۵) اس کے وہاں رہنے یا باہر آنے جانے میں کوئی مظنہ فتنہ نہ ہو۔یہ پانچ شرطیں اگر جمع ہیں تو حرج نہیں اور ان میں ایک بھی کم ہے توحرام” .
(فتاوی رضویہ ج : 22 ص : 248 ناشر : رضا فاونڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)

کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي
3ربیع النور 1442 مطابق 21 اکتوبر 2020

بشکریہ : میرانی دارالافتاء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے