جنازہ

نماز جنازہ میں بھول کر تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیر دیا تو؟

زید نے نماز جنازہ پڑھایا بھول کر تیسری تکبیر کے بعد ایک طرف سلام پھیردیا پھر اسے فوراً یاد آگیا تو چوتھی تکبیر کہہ کر پھر سے سلام پھیرا تو اس صورت میں نماز جنازہ ہوئی یا نہیں برائے کرم جواب عنایت فرمائیں؟
المستفتی: سید فاروق علی اشرفی، اڑ گڑ شریف گجرات انڈیا


بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
الجواب -بعون الملک الوھاب- صورت مسئولہ میں نماز جنازہ ادا ہوگئی دہرانے کی ضرورت نہیں۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"وَصَلَاةُ الْجِنَازَةِ أَرْبَعُ تَكْبِيرَاتٍ وَلَوْ تَرَكَ وَاحِدَةً مِنْهَا لَمْ تَجُزْ صَلَاتُهُ، هَكَذَا فِي الْكَافِي … وَلَوْ سَلَّمَ الْإِمَامُ بَعْدَ الثَّالِثَةِ نَاسِيًا كَبَّرَ الرَّابِعَةَ وَيُسَلِّمُ، كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة.” اھ ملخصا (ج١، ص١٦٤-١٦٥ ، الْفَصْلُ الْخَامِسُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ، مطبوعہ دار الفكر)
یعنی نماز جنازہ میں چار تکبیرات ہیں، اگر کوئی شخص ان میں سے ایک تکبیر بھی (قصداً) چھوڑدے تو  نماز جنازہ  نہیں ہوگی،اسی طرح کافی میں ہے۔اور اگر امام نے  تین تکبیروں کے بعد بھول کرسلام پھیردیا تو چوتھی تکبیر کہے اور سلام  پھیردے یونہی تاتارخانیہ میں ہے۔

واللہ تعالیٰ ورسولہﷺ اعلم بالصواب
کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی
١٠ جمادی الاولی ١٤٤٦ھ مطابق ١٣ نومبر ٢٠٢٤ھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے