ہمارے بارے میں

سنی،حنفی، رضوی دارالافتاء ایک آن لائن دارالافتاء سینٹر ہے جہاں ماہر و تجربہ کار مفتیان شرع متین کے ذریعہ عوام اہل سنت کے درمیان رونما ہونے والے مسائل کا تسلی بخش جواب دیا جاتا ہے۔

پس منظر

مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی؛ نوجوان باصلاحیت عالم و فاضل، ذی استعداد مدرس، بالغ نظر مفتی اور ماہر ادیب و قلم کار ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی میں ید طولیٰ رکھنے والے مفتی موصوف نے حالات زمانہ کے پیش نظر آن لائن دارالافتاء کی بنیاد سن 2023 میں ڈالی، مفتی صاحب موصوف نے اولاً انھیں مسائل و فتاوے کی اشاعت شروع کی جو انھیں کی نوک قلم سے نکلے تھے، بعدہ حضرت مفتی صدام حسین فیضی برکاتی و مفتی ارشد حسین فیضی کی خدمات حاصل ہوئیں اور پھر تحقیقی دنیا میں ابھرتے ستارے کی مانند حضرت مفتی محمد دانش حنفی(ہلدوانی) کی خدمات حاصل ہوگئی اور یہ کارواں چل پڑا ۔۔۔۔۔۔